معروف پاکستانی اداکارہ آمنہ شیخ، جو ڈراموں مات، پاکیزہ، امّ کلثوم، میں عبدالقادر ہوں، اڑان، مورا پیا، جیکسن ہائیٹس، اور دام میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں سات سال بعد ٹیلی ویژن پر دوبارہ نظر آئی ہیں ۔ان کا پہلا کم بیک پروجیکٹ ڈرامہ سیریز کیس نمبر 9 ہے جس میں مداحوں نے ان کی اداکاری کو بے حد سراہا۔
حال ہی میں آمنہ شیخ نے ایک پروگرام میں اپنی نمایاں پیشانی، رگوں اور جھریوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے کاسمیٹک سرجری کے موجودہ رجحانات پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اپنی نمایاں پیشانی اور لائنز کے بارے میں بات کرتے ہوئے آمنہ شیخ نے کہا کہ ہاں میری پیشانی پر ابھی بھی وہ لائنز ہیں اور میں نے انہیں درست نہیں کروایا۔ کسی نے کمنٹس میں پوچھا کہ میری وہ لائنز کہاں گئی اور کہا کہ میری پیشانی پر ایک واضح رگ بھی تھی۔ میں نے جواب دیا کہ یہ لائنز اور رگیں مخصوص جذبات کے اظہار کے دوران ظاہر ہوتی ہیں۔ میری بڑی اور نمایاں پیشانی میری اداکاری کو مزید جاندار بناتی ہے اور لوگ کہتے ہیں کہ یہ میری پہچان ہے۔
کاسمیٹک سرجری کے رجحانات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری رائے میں یہ کاسمیٹک رجحان جلد ختم ہو جائے گا۔ یہ غیر فطری چیزیں ہیں اور ہماری شخصیت میں خامیاں ہی ہمیں منفرد بناتی ہیں۔