نیا سال، نیا انداز ؟ امبر خان کا نیو ایئر لک سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

image

معروف پاکستانی ٹی وی ہوسٹ، اداکارہ اور سابق ماڈل امبر خان کے نیو ایئر لک نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر لی ہے، جہاں صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

امبر خان نے نئے سال کے موقع پر اپنے مداحوں کے ساتھ ویڈیو شیئر کی جس میں وہ سیاہ اسکنّی پینٹ کے ساتھ پیپلم اسٹائل ٹاپ اور چمکدار سلور شرٹ میں نظر آئیں۔ انہوں نے سلور شِمرنگ لانگ بوٹس اور بیگ کے ساتھ اپنا لک مکمل کیا اور مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دی۔

سوشل میڈیا پر جہاں کچھ صارفین نے ان کے انداز کو منفرد قرار دیا وہیں متعدد افراد نے مزاحیہ اور تنقیدی تبصرے بھی کیے۔ بعض صارفین نے لباس کو عمر کے مطابق نہ ہونے کا تبصرہ کیا جبکہ کچھ نے فیشن کے انتخاب پر طنزیہ جملے لکھے۔

یاد رہے کہ امبر خان پاکستان کے مقبول ڈراموں دوبارہ، قسمت، ممکن، منجھلی، محبت اور مہنگائی، ماڈرن فیملی سمیت دیگر منصوبوں میں کام کر چکی ہیں۔ 2023 میں وہ ریئلٹی شو تماشا میں شرکت کے بعد مزید شہرت حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US