میں رمضان میں یہ کام نہیں کروں گی کیونکہ مجھے ۔۔ نور بخاری نے رمضان ٹرانسمیشن کی آفر کیوں ٹھکرائی؟

image

رمضان کی آمد سے قبل جہاں ہر شخص مختلف قمس کی تیاریوں میں مصروف ہے کوئی گھر کے کاموں کو قبل از رمضان کرنا چاہتا ہے تو کوئی فروزن چیزیں بنا رہا ہے۔ ایسے میں ہماری شوبز شخصیات بھی کئی قسم کے پروگرامز کی قبل از رمضان شوٹننگ میں مصروف ہیں، تاکہ رمضان میں ان کو ریلیف مل سکے اور پھر رمضان میں رمضان ٹرانسمیشن جو کہ سب سے ذمہ داری والا کام ہے، یہ بھی ان کو بھرپور طریقے سے کرنا پڑتا ہے۔

کئی اداکار اور اداکارائیں تو ابھی سے ان ٹرانسمیشن کی شوٹنگ کر رہے ہیں جبکہ کچھ ایک ایسے بھی ہیں جن کو رمضان ٹرانسمیشن کی آفر تو ملی مگر انہوں نے ٹھکرا دی۔ اب جیسے نور بخاری کو ہی دیکھ لیںان کو سرکاری ٹی وی کی جانب سے 3 مرتبہ رمضان شو کرنے کی آفر ملی مگر انہوں نے اس کو منع کر دیا۔

آفر قبول نہ کرنے پر ٹوئٹر صارفین نے نور بخاری سے سوال کیا کہ آپ کوئی بھی رمضان ہروگرام کیوں نہیں کر رہی ہیں جس پر نور نے جواباً لکھا کہ:

'' مجھے رمضان میں اپنے رب کو منانا ہے، اس لئے میں کوئی بھی شو نہیں کروں گی، رمضان میں خدا بندے کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے، یہ وقت خود کو پہچاننے اور خدا کی قربت کا ہے، اس کو میں رمضان ٹرانسمیشن میں جا کرختم نہیں کرنا چاہتی ہوں۔''

واضح رہے کہ نور بخاری نے ستمبر 2017 میں اپنی چوتھی شادی خلع پر ختم ہونے کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا جس پر وہ عمل پیرا ہیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts