اداکارہ ثمینہ احمد سے متعلق بڑی خبر ۔۔ مداح بھی حیران رہ گئے

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی سینئر اداکارہ ثمینہ احمدہالی ووڈ میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔

گزشتہ سال منظر صہبائی کے ساتھ رشتہ ازدوج میں منسلک ہونے والی اداکارہ ثمینہ احمد اب ہالی ووڈ میں بھی جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں ، ان کے مداح انہیں ہالی ووڈ اسکرینز پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

گزشتہ روز فوٹو اور ویڈیو ایپلیکین انسٹاگرام پر اداکار منظر صہبائی کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے مداحوں کو کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق زور دیا۔

منظر صہبائی کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے روبینہ جاوید نامی ایک صارف نے پوچھاکہ ثمینہ جی کہاں ہیں؟

سوشل میڈیا صارف روبینہ جاوید کے سوال پر منظر صہبائی نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ثمینہ ہالی ووڈ کے ایک سیریل کی شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈ میں ہیں اور 6 مئی کو واپس لوٹیں گی۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts