پاکستانی اداکاراؤں کی شادیوں کا جب تک ڈنکا نہ بجے، ان کی شادی مکمل نہیں ہوتی، یا تو شادی ہی نہیں ہو پاتی، کچھ ایسی ہی مشکلات کا شکار آج کل اداکارہ صبا قمر ہیں۔ حال ہی میں ان کی شادی کی خبریں منظرِ عام پر آئیں اور کچھ ہی دنوں میں شادی کا فیصلہ رد کر دیا۔ جس پر لوگوں نے مختلف قسم کی باتیں بنائیں.
مگر اب بلاگر عظیم خان نے تمام تر خاموشیوں کو توڑتے ہوئے اپنے انسٹاگرام پر 7 منٹ کی ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ: '' صبا نے مجھ سے شادی نہ کرنے کا فیصلہ اس لئے نہیں لیا کہ مجھ پر نازیباں حرکات کا الزام ہے، بلکہ صبا خود ایک مضبوط، باہمت، سلجھی ہوئی سمجھدار خاتون ہیں جو گھر جوڑنے کے فیصلے ثابت قدمی سے لینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ بلاگر عظیم خان کا کہنا تھا کہ جب مجھ پر دھمکیوں اور ہراسانی کی الزامات لگے تو مجھے کسی نے کہا کہ صبا کو مجھ پر اعتماد ہے اسی لیے میں خاموش رہا ہوں، مجھے صبا سے بہت محبت ہے اور محبت کرنا پسند کرنا کوئی جرم نہیں ہے، مجھے ان کی سب سے اچھی بات یہ لگتی ہے کہ یہ کسی کی باتوں پر کان نہیں دھرتی ہیں۔ ''
صبا کا کہنا ہے کہ میں نے ذاتی وجوہات کی بناء پر عظیم سے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جو کہ میرا بنیادی اور ذاتی حق ہے اس فیصلے کو لینے کا اختیار مجھے ہے۔