منشا پاشا اور جبران ناصر نے خاموشی سے نکاح کرلیا

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف ​اداکارہ منشا پاشا اور نامور سماجی کارکن جبران ناصر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگۓ۔

منشا پاشا اور جانے مانے سماجی کارکن جبران ناصر نے خاموشی سے نکاح کرلیا ہے جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر دونوں جوڑے کی وائرل ہونے والی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ منشا پاشا گولڈن رنگ کے دلکش عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔

جبران ناصر کی لباس کی بات کریں تو اُنہوں نے بھی اپنی اہلیہ کے کپڑوں سے ملتے جُلتے رنگ کا انتخاب کیا۔

منشا پاشا کی اس پوسٹ پر اُن کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد نے اُنہیں نکاح کی مبارکباد پیش کی ہیں۔

اس نئی جوڑی کی جانب سے ابھی تک اُن کے اکاؤنٹ پر نکاح کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts