کبھی پارٹی ہورہی ہے تو کبھی کچھ ۔۔ اداکارہ سیمی راحیل آخر کیوں برس پڑیں؟

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سیمی راحیل نے سوشل میڈیا پر راتوں رات وائرل ویڈیوز سے شہرت پانے سے متعلق افسوس کا اظہار کرتے ہوئے طنزیہ و فکاہیہ انداز میں ایک شکوہ کر ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پرویڈیو شیئرکرتے ہوئے اداکارہ نےسوال اٹھایا کہ ان لوگوں کا کیا جو 75 سال سے میڈیا انڈسٹری میں محنت کررہے ہیں؟ ان سے پیارکیاجاتا ہے، سراہاجاتا ہے لیکن وہ برانڈ ایمبیسڈر نہیں بنائے جاتے۔

ویڈیو میں شہرت سے متعلق گفتگو کرنے والی اداکارہ سیمی نے نام لیے بغیر حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیو '' پارٹی ہورہی ہے '' کی مثال دیتے ہوئے اس رجحان پر افسوس کیا کہ سڑک کنارے گاڑی کے ساتھ 2 لوگوں کو آگے پیچھے کھڑا کرکے صرف یہ کہنے والے کہ وہ انجوائے کررہے ہیں، مشہور ہوسکتے ہیں۔

اداکارہ نے گزشتہ ادوار کی مثالیں دیتے ہوئے واضح کیا کہ پہلے لوگ ہوائی جہاز ایجاد کرنے، شاعری کرنے کیلئے مشہور ہوتے تھے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ شہرت کا تصور تبدیل ہوتا گیا۔

سیمی راحیل نے اپنے مداحوں کے سامنے بھی سوال رکھا کہ آپ کے خیال میں شہرت کیا ہے اگر مجھے بتائیں تو میں مشکور رہوں گی۔

خیال رہے کہ اداکارہ سیمی راحیل کئی دہائیوں سے شوبز صعنت کا حصہ ہیں اور وہ مشہور اداکارہ مہرین راحیل اور دانیال راحیل کی والدہ ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts