میرا فون لے لیا تھا میں چیخی لیکن کسی نے بھی۔۔۔ شیخ رشید کے فون نے مجھے پاگل خانے سے رِہائی دلائی، اداکارہ میرا کا انکشاف

image

پاکستان کی معروف اداکارہ میرا خود کو پاگل قرار دینے والوں پر برس پڑیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاگل ہوں میرے دشمن، یہ سب بکواس ہے، میری شہرت خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔

میرا نے پاگل خانے جانے کی خبروں کو مخالف لابی کی سازش قرار دے دیا، برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہرت خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔

اپنی گفتگو میں اداکارہ میرا نے پاگل خانے جانے کی تردید کرتے کرتے تصدیق بھی کردی اور کہا کہ میں ڈپریشن کا شکار تھی، اس لیے مجھے اسپتال جانا پڑا لیکن وہاں مجھے پاگل سمجھ لیا گیا اور میرا ٹیلی فون بھی مجھ سے چھین لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ رات کافی ڈراؤنی تھی، میں چیختی رہی لیکن کسی نے میری بات نہ سنی۔ انہوں نے کہا کہ وہاں مجھے ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پاگل پن اور ڈپریشن میں فرق ہوتا ہے، امریکیوں نے مجھے کمرے میں بند کر دیا تھا۔

اداکارہ میرا نے انکشاف کیا کہ میں ساری رات چیختی اور پکارتی رہی، امریکا میں ذہنی صحت کے اس مرکز سے میری رہائی وفاقی وزیر شیخ رشید کے فون سے ممکن ہوپائی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts