بھارت میں ہر طرف لوگوں کی موت کے مناظر ۔۔ مقبوضہ کشمیر نے انڈیا کی مدد کے لیے کیا کیا؟

image

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے خبر دار کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں دن بدن کورونا کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے اور اس کے باوجود 250 وینٹی لیٹر بھارت منتقل کردیے گئے ہیں۔

مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 2 لاکھ سے زائد کورونا کیسز ہیں لیکن طبی سہولیات موجود نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں دن بدن کورونا کی صورتحال بگڑرہی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں قیدکشمیریوں کو تہاڑجیل منتقل کیاجارہا ہے، جیل میں تیزی سے کورونا پھیل رہا ہے اور جیل میں ویکسین سمیت ٹیسٹ کی سہولت بھی نہیں دی جارہی ہے۔

مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US