عامر لیاقت کے ستارے ایک بار پھر گردش میں ہیں ان کے خلاف سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں سے کئی خبریں چل رہی ہیں جن کی وجہ خود کو ان کی تیسری بیوی کہنے والی خاتون اداکارہ ہانیہ خان ہیں۔
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہانیہ خان کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت نے ان سے تیسری شادی کی ہے اور اب وہ اس شادی کو ماننے سے انکار کر رہے ہیں مگر اس میں کتنی حقیقت ہے یہ اب تک معلوم نہیں ہو سکا ہے۔
ہانیہ روز سوشل میڈیا پر لائیو آکر عامر لیاقت کے حوالے سے نئے نئے راز کا پردہ فاش کرتی رہتی ہیں جس کے بعد عامر لیاقت کو سوشل میڈیا صارفین شدید تنقید کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔
ہانیہ کے لگائے تمام الزامات صحیح ہیں یا نہیں؟
ہانیہ کو پولیس نے حراست میں لے لیا جس کے بعد ان کے والد کا بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کے والد نے بتایا کہ ان کے علم میں ہانیہ اور عامر لیاقت کی شادی کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں البتیٰ ان کی بیٹی اپنی بہن کے لئے چلّا کاٹنے کے بعد سے ذہنی دباؤ اور ذہنی مرض کا شکار ہے۔
ہانیہ کے والد طارق پرویز کا کہنا ہے کہ عامر رمضان سے چند دن پہلے ان کے گھر ضرور آئے تھے مگر اپنی اور ہانیہ کی شادی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، طارق پرویز نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی بیٹی کو رہا کر دیں۔