بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد انتقال کر گئیں

image

پاکستان میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں جس سے آئے روز ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان کی معروف ٹی وی اداکارہ اور بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد بھی کورونا کے باعث انتقال کرگئیں۔

سنبل شاہد کی بہن بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ سنبل شاہد کو ایک ماہ پہلے کورونا ہوا تھا، سنبل شاہد کورونا کے باعث لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

سنبل شاہد نے متعدد مقبول ڈراموں میں کام کیا جن میں ملکہ عالیہ، عشقہ وے میں ہیں۔

ان کا نشر ہونے والا آخری ڈرامہ نند تھا جس میں وہ والدہ کا کردار ادا کر رہی تھیں۔

واضح رہے کہ ان کے انتقال کی تصدیق اداکارہ زارہ نور عباس کے شوہر اسد نے اپنے انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کرتے ہوئے کی۔ جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ شادی کی خالہ سنبل شاہد انتقال کر گئیں ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US