جمعے اور ہفتے کو بازار کھولنے کی اجازت، مکمل لاک ڈاٶن کب سے ہوگا؟ سندھ حکومت کا بڑا اعلان

image

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے جمعے اور ہفتے کو کاروباری مراکز اور بازار کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے 8 مئی کی رات 12 بجے سے صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں ہفتےکو عید شاپنگ کیلئے کاروباری مراکز کھلے رہیں گے، ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سے مکمل ڈاؤن شروع ہوگا۔

سندھ حکومت کے مطابق ہفتے اور اتوار کی رات سے لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنے کے لیے جگہ جگہ ناکے لگائے جائیں گے۔ حکومت کے مطابق سندھ میں آنے والی ٹرینوں کو بھی15 مئی تک بند رکھا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ اس معاملے پر وفاقی وزیر اسد عمر بات کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US