رمضان المبارک اب کچھ دنوں کا مہمان رہ گیا ہے، تمام تر برکتیں اور خدا کی رحمتیں و نعمتیں اس ماہ میں حد سے زیادہ بڑھ جاتی ہیں، مگر اب یہ ماہ اپنے اختتام کو ہے۔ لیکن خدا کی طرف سے اس ماہ آخری جمعہ یعنی جمعۃ المبارک کو ہم سب کے لئے بہترین تحفہ بنا کر بھیجا ہے۔
اس دن کو حضورِ اکرم ﷺ نے دنوں کا سردار اور سید الیام کہا ہے۔ کیونکہ یہ دن رمضان کے ہر جمعے سے زیادہ مقدس ہے، اس دن خدا کی طرف سے کچھ ایسی مبارک ساعتیں ہوتی ہیں جو انسانوں کو یقیناً نہیں معلوم مگر احادیث کے مطابق وہ قبولیت کی گھڑی ہوتی ہے
اور کب خدا کسی کی دعا پر کُن کہہ دے یہ کسی کو نہیں معلوم ہوتا۔
مسلم۔ مشکوٰۃ
جمعے کے دن اسلامی تاریخ میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔ جمعۃ الوداع نور علٰی نور اور قرآن العیدین ہے، جو مسلمانوں کی عظمت و شوکت کا عظیم مظہر ہے۔
جمعتہ الوداع کے دن قرآن مجید کی سورۃ الجمعہ نازل ہوئی اور اس دن کی خاصیت کو مسلمانوں پر واضح کر دیا۔
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ: ''
ماہِ رمضان میں پائے جانے والےآخری جمعۃ المبارک کی شان اور فضیلت اس قدر ہے کہ اس روز عبادتوں کا صلہ نامہء اعمال میں ستر گنا زیادہ لکھ دیا جاتا ہے۔
اس سے بڑھ کر کیا تحفہ ہوگا کچھ کہ خدا اپنے بندوں کے لئے اپنے دروازے کھول دیتا ہے، قبولیت کے بھی اور مغفرت کے بھی، رحمتوں کے بھی اور فضیلتوں کے بھی، شکر کے بھی اور توبہ کے بھی، قربت کے بھی اور کامیابی کے بھی۔
آج کے دن آپ بھی اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہوکر اپنی اور ملک کی سلامتی کے لئے دعا کریں اور غریبوں، مسکینوں کا حق ادا کریں، زیادہ سے زیادہ صدقہ و خیرات کریں، محض اس لئے کہ خدا کو وہ بندہ پسند ہے جو اس کے بندے پر رحم کرے۔