بدھ کو عید کا چاند نظر آنے امکان ہے یا نہیں ، عید الفظر کس دن ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی جانب سے اہم بیان سامنے آگیا

image

محکمہ موسمیات کے مطابق 12 مئی بروز بدھ کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، اس بار 29 کی بجائے 30 روزے پورے ہونے کا امکان ہے اور عید الفطر 14 مئی بروز جمعہ کو ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب عیدالفطر کے موقع پر ملک کے اکثر بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم میدانی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 01 منٹ پر ہوگی جس کے مطابق 12 مئی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کاکوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر ظہیر بابر کہتے ہیں کہ جمعہ کو عید ہونے کی صورت میں ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم میدانی علاقوں میں موسم گرم و خشک رہے گا۔

عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران بیشتر بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم میدانی علاقوں جنوبی پنجاب، سندھ و بلوچستان میں موسم گرم رہے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US