واٹس ایپ کا ایک بار پھر یو ٹرن، نئی شرائط لاگو کرنے کے منصوبے سے پھر پیچھے ہٹ گیا

image

دنیا کی سب سے مقبول پیغام رسانی کی ایپلیکیشن اٹس ایپ اپنے صارفین پر نئی شرائط لاگو کرنے کے منصوبے سے ایک بار پیچھے ہٹ گئی۔

واٹس ایپ کواپنی نئی ڈیٹا شیئرنگ پالیسی 15 مئی سے لاگو کرنا تھی تاہم اب واٹس ایپ کی جانب سے جاری کردہ ایک نئے بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی شرائط نہ ماننے والےصارفین کو فوری طور پر معطل نہیں کیا جائے گا۔

واٹس ایپ کے مطابق 15 مئی کو کوئی اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا نہ کسی کی فعالت ختم ہوگی، صارفین کو یاد دہانی کرائی جائے گی۔

واٹس ایپ کے بیان کے مطابق نئی شرائط ماننے میں ناکام صارفین کچھ فعالیت کھو سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے نئی پرائیوسی پالیسی بحال کرنے کے فیصلے پر دنیا بھر کے صارفین نے پرائیوسی کو ناقابل قبول قرار دیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US