دلہن نے شادی سے چند منٹ پہلے ایسی کون سی انوکھی شرط رکھ دی، جس سے سب حیران رہ گئے

image

مقامی پولیس کے مطابق لکھنو بھارت کے ضلع مہوبا کے ایک گاؤں میں شادی کی ایک تقریب تھی ۔

جس میں دونوں خاندانوں نے کے بس کچھ ہی قریبی رشتہ دار اور دوست احباب ہی شامل تھے۔

دلہن کو اپنے ہونے والے شوہر کی تعلیمی قابلیت پر شک تھا۔

جس پر اس نےعین اس وقت جب پھولوں کی مالا ایک دوسرے کو پہنانے کیلئے دونوں اسٹیج پر موجود تھے، تو دولہے میاں سے کہہ ڈالا کہ پہلے 2 کا پہاڑا سنائیں ۔ 2 کا پہاڑا سنانے میں دولہا ناکام ہو گیا ۔

جس پر دولہن منڈپ سے نیچے اتر گئی۔

دلہن کے اہل خانہ نے اسے منانے کی بہت کوشش کی، مگر وہ انکار پر قائم رہی جس پر دلہا باراتیوں سمیت واپس چلا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US