رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کل بروز جمعرات کو پاکستان بھر میں عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا گیا۔
شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جو پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہادتوں کی تصدیق کرنے کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کیا گیا ہے اور فیصلے پر ارکان کے دستخط بھی لے لیے گئے ہیں۔
رویت ہلال کمیٹی کے ارکان چاند دیکھنے کے لیے وزارت مذہبی امور کی عمارت کی چھت پر موجود رہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے ارکان، وزارت سائنس وٹیکنالوجی، محکمہ سپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندگان شریک ہوئے۔
اجلاس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ چمن اور دیگر علاقوں سے چاند کی شرعی رویت کی شہادتیں موصول ہوئیں، یکم شوال بروز جمعرات کو ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔