بیٹی کو ہاتھ سے لکھے گئے قرآن کے سائے میں رخصت کیا ۔۔۔ دنیا بھر میں ہونے والی 5 ایسی منفرد شادیاں جن کو بھولنا آسان نہیں

image

شادی کے دن سب سے الگ اور اچھا نظر آنا شادی کی رسموں کا ہر کسی کو یاد رہ جانا، دوستوں اور احباب کی چھوٹی موٹی شرارت سے سب کا دل جڑا رہے، یہ خواہش ہر شخص کی ہوتی ہے کہ پیار محبت سے مل بانٹ کا شادی کا فریضہ انجام دیا جائے۔

بالکل اسی طرح 4 شادی کے بارے میں آپ کو بتانے جا رہے ہیں جن میں ہونے والی منفرد باتیں سب کو یاد رہ جائیں گی، کیونکہ یہ سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئی ہیں۔

شادی حجاب میں:

تصویر میں موجود دلہن نے اپنی شادی کی تقریب پر دلہن کا جوڑہ پہننے کے ساتھ ساتھ حجاب پہن کر سب کی تعریفیں سمیٹ لی ہیں۔ اس دلہن کی خوبصورتی اس کے حجاب سے ہی عیاں ہے۔

دلہن کی گھر میں انٹری پر گھر میں منفرد جشن

نئی نویلی دلہن شادی کرکے گھر آئی تو اس کی انٹری پر منفرد آتش بازی کی گئی اور نوٹوں کے ہار کی جگہ آئس پیپر کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔

کپڑے پر لکھے گئے قرآن کے سائے میں رخصت

ہر لڑکی کی رخصتی کے وقت اس کو قرآن کے سائے میں رخصت کیا جاتا ہے، مگر اس دلہن کو کپڑے پر لکھے گئے ہاتھ سے بنائے ہوئے قرآن کے سائے میں رخصت کیا گیا۔

نکاح کے وقت نکاح خواں کا سوال ایک مرتبہ اور سوچ لو

نکاح کے وقت مؤذن نے سوال کیا آپ کو قبول ہے، دولہا نے کہا جی قبول ہے، جس پر نکاح خواں کہتے ہیں ایک مرتبہ اور سوچ لو، دولہا نے کہا قبول ہے، تو نکاح خواں کہتے ہیں، ذرا زور سے کہو ہاں مجھے قبول ہے۔ ان کی یہ ویڈیو بھی انسٹاگرام پر خوب وائرل ہوئی۔

پیسوں کے ہار

شادی کی تقریب میں دولہا اور دلہن دونوں نے پیسوں کے ہار پہنے، ان کی شادی کی تصویر بھی بہت وائرل ہوئی، لوگوں نے کمنٹ میں کہا کہ پیسوں کے ہار دولہا کو پہنتے دیکھا تھا، یہاں دلہن بھی پیسوں کا ہار پہن کر اچھی لگ رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US