کہیں ماں نے ڈر کر بچوں کو رکھا پاس، تو کہیں چاند سے ہوا انکار ۔۔ گذشتہ ہفتے ہونے والی 5 وائرل تصاویر جن کے خوب چرچے رہے

image

ہفتے کی شروعات کا یہ پہلا دن ہے اور عید کے بعد آج سے تمام لوگ اپنے کاموں پر گئے ہیں، بچے خرگوش کی نیند میں سو رہے ہیں، کاروبا کھلنے جا رہا ہے، خواتین گھر کے کام کرکے تھکی ہوئی ہیں اور کچھ لوگ سوشل میڈیا پر گذشتہ ہفتے ہونے والے واقعات کی تصاویر لائک اور شیئر کر رہے ہیں۔

ہماری ویب میں آپ کو ہر پیر کے روز پچھلے ہفتے کی وائرل تصاویر و واقعات کی یاد دہانی کروائی جاتی ہے تاکہ آپ کے ذہن میں بھی ہر ہفتے کا ایک نقش رہے۔

وائرل تصاویر:

٭ غزہ کی ماں:

فلسطین میں ہونے والے ظلم و ستم سے دنیا بھر میں سب ہی آگاہ ہیں اور اب ان مظالم کے خلاف آواز عالمی میڈیا پر گونج رہی ہے۔ حال ہی میں امریکی رکن کانگریس مسلم خاتون رشیدہ طلیب نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں کو یاد دلا دوں کہ فلسطینی بھی وجود رکھتے ہیں، ہم بھی انسان ہیں، ہمیں بھی خواب دیکھنےکی اجازت ہے۔

ہم انصاف کے طالب ہیں، ہر قسم کے ظلم کے خلاف لڑتے ہوئے معذرت خواہ نہیں، فلسطینی کہیں نہیں جارہے۔

رشیدہ طلیب نے غزہ کی ایک ماں کی تحریر کو پڑھ کر سنایا کہ غزہ کی ماں کہتی ہے وہ بچوں کو اپنے بیڈروم میں سلاتی ہے تاکہ مریں تو ساتھ مریں، وہ نہیں چاہتی ہے کہ کوئی زندہ رہے اور دوسرے کی موت کا غم سہے۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ بیان مجھےاور بھی توڑ دیتا ہے جب میں اپنے ملک کی پالیسیاں دیکھتی ہوں کہ اسرائیل کو فنڈنگ دی جارہی ہے تاکہ وہ ققابض آجائیں، جو معصوم نہتے فلسطینیوں کی جان کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔ الہان عمر نے کہا کہ مجھے ہر اس بچے کے درد کا احساس ہے جو خوف کے مارے بستر میں چھپ جاتا ہے۔

٭ فواد چوہدی کا ٹوئیٹ:

عید کا چاند دیکھنے کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا تھا کہ آج تو چاند کی عمر کم ہے، یہ نہیں آسکتا، عید کسی طور کل نہیں ہوسکتی اور اسی کے 1 گھنٹے بعد چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا گیا تھا۔

٭ مینو کی آخری قسط:

ڈرامہ سیریل چپکے چپکے کی آخری قسط کے بھی خوب چرچے رہے، کسی کو مینو اور فآز کی یہ تصویر اچھی لگی جس پر لوگوں نے اس کو انڈین فلم کے اس سین سے مشابہت دی، انسٹاگرام پر اس تصویر کو بہت زیادہ لائک اور شیئر کیا گیا۔

٭ حرا کی مہندی:

اداکارہ حرا مانی کی پیٹ پر لگی مہندی کی تصویر بھی خوب وائرل ہوئی، کہیں لوگوں نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا تو کہیں کسی نے اس کو فیشن کا نام دیا۔

٭مشی و ہادی کی شادی

ڈرامہ سیریل چپکے چپکے میں مشی و ہادی کی شادی کی تصویر بی خوب وائرل ہوئی، اس کے ساتھ کئی میمز بھی بنے، جن میں یہ لکھا تھا کہ ان کی شادی کا یہ وہ لمحہ ہے جس کا پورے پاکستان کو ڈرامے کی شروع سے انتظار تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US