کیا آپ اس تصویر میں چھپی گڑ بڑ تلاش کرسکتے ہیں؟

image

اس تصویر نے دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین کے ذہنوں کو چکرا کر رکھ دیا، کیونکہ اس تصویر میں ایک خاتون موجود ہیں جن کے بازو پر پاؤں ہے، یہ تصویر اب تک لاکھوں کے قریب افراد اپنے فیس بک پیج پر شئیر کر چکے ہیں۔

مگر کیا واقعی ان خاتون کے بازو پر پاؤں ہے؟ نہیں ایسا ہرگز نہیں یہ محض آنکھوں کا دھوکا ہے، پہلی بار دیکھنے پر ایسا ہی کچھ نظر آتا ہے، جیسے بازو کے ساتھ پاؤں موجود ہے، مگر دوسری بار دیکھنے پر معلوم پوتا ہے کہ یہ خاتون دراصل اپنے پاؤں کو کھجا رہی ہیں اور جونکہ ہاتھ اور پاؤں کی رنگت تقریبا ایک ہے اس وجہ سے ایسا لگ رہا ہے کہ ہاتھ کی جگہ پاؤں موجود ہے۔

یہ ہے اس تصویر کی اصل حقیقت، اسے جان کر آپ بھی اپنا سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہوں گے۔ اگر آپ نے یہ چیز پہلی نظر میں تلاش کر لی تو یقینا آپ بھی تیز نگاہ رکھنے والے افراد میں سے ایک ہیں۔

اسی طرح کی اور بھی متعدد تصاویر انٹرنیٹ پر گردش کرتی رہتی ہیں جو لوگوں کے ذہنوں کو گھما کر رکھ دیتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US