تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ کب کیا جائے گا؟ این سی او سی نے اجلاس کے بارے میں بتا دیا

image

تعلیمی اداراے کھولنے سے متعلق این سی او سی کے تحت وزرائے تعلیم کا اجلاس بدھ کو یعنی آج نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں سے متعلق ہونے والا اجلاس بدھ 19 مئی کو منعقد ہونا تھا لیکن وزرائے تعلیم کی مصروفیات کی بنا پر نہیں ہوسکا۔ اس سے پہلے 18 مئی کو یہ اجلاس منعقد ہونا تھا۔

این سی او سی کے تحت ہونے والا یہ اجلاس 23 مئی تک کسی بھی دن بلایا جاسکتا ہے۔

اس اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال، تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ تعلیمی ادارے 23 مئی تک کورونا کے بڑھتے کیسز کی بنا پر بند کردیے گئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US