طلبہ کے لیے خوشخبری،کس ملک کی حکومت نے ہزاروں طلبہ کو اسمارٹ‌ فون کی خریدنے کے لیے رقم دینے کا اعلان کر دیا؟

image

اسمارٹ فون آج کل ہر کسی کی ضرورت ہے کیونکہ متعدد کام اب موبائل فونز پر ہی طے پاتے ہیں۔ لیکن بہت سے طلبہ ایسے بھی ہیں جن کے پاس اسمارٹ فون خریدنے کے لیے رقم موجود نہیں ہوتی جس کی وجہ سے انہیں اپنے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لیکن حکومت طلبہ کے لیے اس حوالے سے مناسب اقدام اٹھا سکتی ہے اور انہیں فائدہ فراہم کر سکتی ہے۔ ایسا ہی حقیقت میں بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

بھارت کی ریاستی حکومت نے طالب علموں کو اسمارٹ فون کی خریداری کے لیے رقم دینے کا اعلان کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تریپورہ کی حکومت کی جانب سے ڈگری کالج اور دو جامعات سمیت چالیس تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 15 ہزار سے زائد فائنل ایئر کے طلبہ کو اسمارٹ فون فنڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے 22 سرکاری ڈگری کالجز، دو جامعات اور چالیس تعلیمی اداروں کے 15 ہزار سے زائد طالب علموں کو اسمارٹ فون خریدنے کے لیے فی کس پانچ ہزار روپے رقم کی ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تریپورہ ریاست کے وزیر تعلیم رتن لال ناتھ نے بتایا کہ بی جے پی نے انتخابی وعدے کو پورا کرنے کے لیے طالب علموں کو اسمارٹ فون خریدنے میں مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’وزیراعلیٰ اسکیم کے تحت منتخب کردہ کالجز، یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کو فنڈز دیں گے، ہر بچے کے حصے میں پانچ ہزار روپے آئیں گے جس کی مدد سے وہ اسمارٹ فون خرید کر اپنی پڑھائی میں مدد حاصل کرسکتا ہے‘۔

رتن لال ناتھ نے بتایا کہ یہ اسکیم گزشتہ سال شروع کی گئی تھی اور اب تک 7274 طلبہ کو اسمارٹ فون خریدنے کے لیے 3 کروڑ 67 لاکھ روپے کے فنڈز دیے جاچکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US