پالتو شیر کا بچے پر حملہ ، دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آگئی

image

سوشل میڈیا پر کئی قسم کی ویڈیو وائرل ہوتی ہیں جنہیں بعد میں پسند تو کیا جاتا ہے مگر منفی ویڈیوز پر پولیس نوٹس بھی لے لیتی ہے ، ایسا ہی ایک دل دہلا دینے واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس کو دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ میں شیر کے حملے میں ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ شہری شیر کو سرعام سڑک پر لیے گھوم رہا تھا۔

ویڈیو میں 7 افراد موجود تھے اور اس بچے کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جس پر شیر نے حملہ کیا۔

پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے دو افراد سعد اور روشن کو گرفتار کرلیا جبکہ شیر کی تلاش جاری ہے۔

ویڈیو دیکھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US