روایتی حریف بھار ت اور پاکستان ایک ہی گروپ میں شامل ۔۔ آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کیلئے گروپس کا اعلان کر دیا

image

ورلڈ کپ کے میچز میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا گیا ہے،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا گیا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ کپ کیلئے گروپ تشکیل دے دیے ہیں اور پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔

بنائے گئے گروپس کے مطابق پاکستان و بھارت کی ٹیمیں سپر 12 کے گروپ 2 میں شامل ہیں جبکہ نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں بھی اس گروپ کا حصہ ہیں اور ورلڈ کپ کے دوران 2 اور کوالیفائر ٹیمیں بھی اس گروپ کا حصہ بنیں گی۔

اس کے علاوہ سپر 12 کے گروپ اے میں سری لنکا، ائر لینڈ، نیدر لینڈ، اور نیمبیا کی ٹیمیں شامل ہیں اور راؤنڈ 1 کے گروپ بی میں بنگلہ دیش، اسکارٹ لیند، پاپوانیو گنی اور عمان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے یو اے ای اور عمان میں کھیلا جائے گا جس کی میزبانی بھارت کرے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US