سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن ۔۔ ٹرانسپورٹ کیساتھ کن کن چیزوں پر پابندی لگائی جائے گی؟

image

کراچی میں کورونا کا پھیلاؤ دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے ، اسی وجہ سے طبی ماہرین نے سندھ حکومت سے درخواست کی ہے کہ شہر میں 2 ہفتے کا مکمل لاک ڈاؤن لگا دیا جائے جس میں انٹر سٹی، انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی کی تجویز دی ہے۔

حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق شہر میں لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں ہوگا مزید یہ کہ اس اجلاس میں سخت فیصلے ہونا بھی متوقع ہیں۔

صوبائی کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں کیا جائے گا جس میں ڈی جی رینجرز سندھ، تمام سیاسی پارٹیوں کے پارلیمانی لیڈر ز، طبی ماہرین اور پی ایم اے کے نمائندے شریک ہوں گے ۔ اس اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کریں گے۔

صرف یہی نہیں طبی ماہرین نے انٹر سٹی اور انٹرا سٹی بسوں کے علاوں تمام تعلیمی ادارے اور تمام تعلیمی سرگرمیاں بھی 2 ہفتے کیلئے مکمل بند کر دی جائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US