اداکارہ سیمی راحیل کی طبعیت ناساز ہے، شوبز اداکار دعائیں کرنے لگے

image

پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سیمی راحیل کی طبعیت ناساز ہے۔ اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے انہوں نے اپنے مداحوں کو اپنی طبیعت کے حوالے سے اطلاع دی ہے۔

اپنی پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ اللّٰہ کی مدد سے میں صحتیاب ہورہی ہوں۔ جبکہ اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہی ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اپنی توانائی بحال کرنے کے عمل میں ہیں۔

تاہم انہوں نے اس پوسٹ میں "کوویڈ19" کا استعمال کیا تھا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس بات پر بحث کی جارہی ہے کہ وہ کرونا وائرس کی شکار ہوگئی تھی۔

جبکہ ساتھی فنکار اور مداح ان کی جلد صحتیابی کی دعائیں کررہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US