پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد دن بھر دن بڑھتی جارہی ہے۔ حکومت پاکستان کے کہی اقدامات کے باوجود کرونا وائرس کی چوتھی لہر پر قابو پانا مشکل دیکھائی دے رہا ہے۔
کرونا وائرس کی چوتھی لہر پر قابو پانے کیلئے کمشنر پشاور نے ویکسین نہ لگنے والے شہریوں کی سم بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 31 اگست تک ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد کی موبائل سم بند کردی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گھر گھر جا کر ویکسینیشن کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ جبکہ محکمہ صحت اور دیگر عملے کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔