کیا جہاز کی چابیاں بھی ہوتی ہیں؟ جانیئے جہاز سے متعلق چند حیرت انگیز باتیں

image

ہم اپنے قارئین کی دلچسپی کو مدِنظر رکھتے ہوئے بہت سی چیزوں کے بارے میں حیران کر دینے والی معومات فراہم کرتے ہیں ہمیشہ ک طرح آج بھی ہم اس ہی طرح کی دلچسپ معومات لے کر آئے ہیں جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سنی ہوگی۔

تو دوستوں آج ہم بات کریں گے جہاز کی، کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ جہاز کی چابیاں ہوتی ہیں یا نہیں؟

جیسے گاڑی، ٹرک اور موٹر سائکل یہاں تک کہ ٹرین کی بھی چابیاں ہوتی ہیں تو کیا جہاز میں چابی لگتی ہے یا نہیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

دراصل یہ جہاز پر ڈیپنڈ کرتا ہے کچھ ائیر کرافٹس میں چابیاں ہوتی ہیں کیونکہ چھوٹے جہازوں کو ان کنٹرول ایریاز اور بہت سی جگہوں پر پارک کرنا پڑتا ہے۔

ایسے میں کوئی غیر متعلقہ شخص جہاز کے اندر داخل نہ ہو سکے اس لئے ایسے جہازوں کے دروازوں کی چابی ہوتی ہے، اس کے علاوہ کچھ چھوٹے جہازوں کا انجن چالو کرنے کے لئے بھی چابیاں ہوتی ہیں جن کے بنا نہ جہاز چلایا جا سکتا ہے اور نہ ہی اُڑایا جا سکتا ہے۔

اب بات کرتے ہیں پرائیویٹ جہاز کی تو ان یں الگ الگ کمپارٹمنٹ کی چابیاں ہوتی ہیں اور اس میں جہاز کا انجن آن کرنے کے لئے بھی چابی کی ضرورت پڑتی ہے، جبکہ کمرشل جہازوں کو اُڑانے یا ان کے دروازوں کو کھولنے کے لئے کسی بھی قسم کی چابیوں کی ضرورت نہیں پڑتی۔

تو دوستوں یہ معلومات آپ کو کیسی لگی ہمیں ضرور بتائیں ابھی ہماری ویب کے فیس بک پیج کو لائیک کریں اور کمنٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US