سانپ پکڑنے والوں نے اپنے فیس بک پیج پر ایک تصویر شیئر کی جہاں وہ ایک آسٹریلوی باغ کی جھاڑیوں میں چھپی ہوئی مخلوق کو پکڑنے پہنچے تھے۔
تصویر میں دکھائی دینے والی جھاڑیوں میں سانپ چھپا بیٹھا ہے لیکن وہ دکھائی نہیں دے رہا کیا آپ کو دکھائی دے رہا ہے؟
متعدد افراد نے جب یہ تصویر دیکھی تو اپنے اپنے جوابات دینا شروع کیے۔
ایک نےکہا کہ اگر وہاں سانپ ہے تو میں اسے واقعی نہیں دیکھ سکتا۔
کئی افراد نے اس تصویر کو دیکھ کر مذاق اڑایا اور کہا کہ اس تصویر میں جھاڑیوں کے علاوہ اور کچھ نہیں۔
لیکن وہیں سن شائن کوسٹ سانپ پکڑنے والے ادارے نے تصدیق کی ہے کہ یہ ایک کوسٹل کارپٹ ازگر ہے یعنی سانپ کی ایسی نسل جس میں زہر نہیں ہوتا لیکن اس کے منہ کے تیز دانتوں سے کوئی بھی بری طرح متاثر ہوسکتا ہے۔
کسی نے کہا کہ کوئی چھوٹا سانپ ہوگا جو ہمیں دکھائی نہیں دے رہا۔
اگر آپ تصویر میں موجود جھاڑیوں میں سانپ تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے تو جواب ضرور دیجیے گا۔