گاڑی سمیت ہی بندے کو دفنا دیا۔۔ جانیے اس آدمی کے مرنے کے بعد کس طرح اس کی وصیت کو پورا کیا گیا؟

image

دنیا میں ایسے کئی واقعات پیش آئے ہیں جن میں مرتے وقت مرحوم نے کچھ ایسی وصیت کی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

آج ایسی ہی ایک وصیت کے بارے میں بتائیں گے جس نے دنیا بھر میں نہ صرف توجہ حاصل کی بلکہ حیران بھی کر دیا۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے 72 سالہ تزکیدی بیتسو اس وقت خبروں میں آگئے جب ان کے اہلخانہ نے ان کی میت کے وقت تدفین کے موقع پر انہیں گاڑی میں ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھا دیا اور گاڑی سمیت انہیں سپرد خاک کر دیا تھا۔

وصیت کے یں مطابق اہلخانہ نے ترکیدی کو مرسڈیز کار کے اسٹیرنگ کے پیچھے بٹھایا گیا ہے جبکہ انہیں سیٹ بیلٹ بھی باندھا گیا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افریقی شہری کی تدفین کے موقع پر لوگ موجود ہیں جبکہ انہیں گاڑی میں بٹھا کر سپرد خاک کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US