کہیں آپ کے بھی شوہر نے دوسری شادی تو نہیں کرلی ۔۔ اب شوہر کی دوسری یا تیسری شادی کا پتہ گھر بیٹھے لگائیں، مگر کیسے؟ جانیئے سب سے آسان طریقہ

image

میاں بیوی کا رشتہ سب سے مضبوط ہوتا ہے لیکن جب تھوڑی بہت نوک جھوک اور بات حد سے زیادہ بڑھ جائے تو نوبت دوسری شادی کی آ جاتی ہے اور کچھ مرد تو تیسری شادی کرنے میں بھی دیر نہیں لگاتے ہیں۔ اور کچھ جگہ تو خاتون کو معلوم ہی نہیں چلتا اور شوہر دوسری شادی کرکے مزے سے عیش کرتا ہے، لیکن بیگمات کو شک تو ہو جاتا ہے۔ پھر مارے مارے پھرتی ہیں پتہ لگانے کے لئے کہ شوہر کی دوسری یا تیسری بیوی کون ہے؟

مگر اب ٹیکنالوجی کے اس دور میں گھر بیٹھے شوہر کی بیویوں کے بارے میں پتہ لگانا آسان ہوگیا ہے، بس ابھی اپنا موبائل فون اٹھائیے ابھی اپنے شوہر کا CNIC، تاریخ اجرا کے ساتھ 8009 پر میسج کریں اور جانیں کہ آپ کے پیارے شوہر کے نام سے کتنی بیویاں آ رہی ہیں ۔

اگر آپ اس نام کی کسی خاتون کو نہیں جانتی یا کوئی اجنبی ہو تو فوری نمبر 1 کا میسج بھیجیں، اور اگر تفصیلات درست ہوں تو 2 نمبر ڈائل کرکے میسج بھیج دیں۔ دیکھیئے کتنا آسان ہوگیا ہے آپ کے لئے جاننا کہ شوہر نے کتنا سچ بولا ہے اور کتنا جھوٹ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US