نئے دن کے ساتھ نئی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں، لیکن گزرے دنوں کی یادیں بھلانا مشکل ہوتا ہے، بالکل ایسے ہی گزرنے والے ہفتے میں کچھ ایسے حالات و واقعات ہوئے جن کو بھلانا شاید اس وقت آسان نہ ہو۔ ہر ہفتے کی طرح اس مرتبہ بھی ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں گذشتہ ہفتے کی چند یادیں:
ناصر کی شادی
سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والے میمر ناصر خان جان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ میری شادی ہوچکی ہے۔ تصویر بھی اپ لوڈ کی تھی، مگر ڈیلیٹ کردی تھی، تصویر میں دیکھ سکتے ہیں کہ ناصر اپنی دلہن کے ساتھ کمرے میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔
محمود صاحب
اداکار
محمود اسلم نے اپنے انسٹاگرام پر کچھ روز قبل یہ تصویر شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں اپنے پسندیدہ رہنما کے ساتھ ہوں۔
لیکن یہ تصویر ایڈٹ کی ہوئی ہے۔
افغانی فٹ بالر
افغان جونیئر فٹ بال ٹیم کے 19 سالہ کھلاڑی ذکی انوری امریکی فوجی طیارے سے گر کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ بظاہر وہ چلتے ہوئے طیارے پر سوار ہو کر ملک سے باہر نکلنے کی کوشش میں تھے۔افغانستان کی اسپورٹس کمیونٹی ذکیا نوری کی موت کے باعث غم میں مبتلا ہے۔
زید علی کے بیٹے کی پیدائش
یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی کے گھر بیٹے کی پیدائش کی تصاویر خوب وائرل ہوئیں، بچے کا نام انہوں نے پیدائش سے قبل ہی فیس بک پوسٹ میں مداحوں کو بتا دیا تھا۔
زید علی نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ 18 اگست 2021 کو ہمیں ازیان علی زید سے نوازا گیا۔
دعا ملک کے ہاں تیسے بچے کی پیدائش
پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک ، اداکار فیروز خان کی بہن اور سابقہ گلوکارہ دعا ملک کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ۔
حمائمہ ملک نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اللہ کاشکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری بہن دعا کو اللہ نے بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔
پولیس والے نے ایک شخص کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچا لیا
خیرپور ریلوے اسٹیشن سے ایک ٹرین اپنی منزل کو نکل رہی تھی اور اس ٹرین کے اندر اور اوپر لوگوں کا خوب ہجوم تھا اور لوگ خوشی خوشی اپنی منزل کی جانب جا رہے تھے کہ ایسے میں ایک فرد م ٹرین سے گرا اور پلیٹ فارم کے درمیان پھنس گیا جبکہ اس کی ٹانگیں ٹرین کے نیچے اور باقی کا دھڑ پلیٹ فارم پر تھا۔
یہ واقعہ دیکھتے ہی سامنے کھڑا پولیس اہلکار فوراََ اس کی جانب بھاگا اور اسے کھینچ کر نکالا ۔ جمیل احمد نامی یہ پولیس اہلکار ایس ایس پی آفس خیرپور میں تعینات ہے جو کہ محرم الحرام کی سیکیورٹی کیلئے خیرپور ریلوے اسٹیشن پر تعینات تھا ۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین کے چھت پر اور ٹرین کے اندر تمام لوگ کالے لباس میں ملبوث تھے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ٹرین میں سوار تمام افراد شیعہ تھے۔
کترینہ
بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وِکی کوشل کے حوالے سے خبریں اور دونوں کی ایک ساتھ تصویر سامنے آئی جس پر انکشاف کیا گیا کہ دونوں نے منگنی کرلی ہے اور جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
مینارِ پاکستان
14 اگست کو مینارِ پاکستان پر ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کے ساتھ 400 لوگوں کی بدتمیزی کا واقعہ آج بھی زیرِ غور ہے، کہیں عائشہ کی ماں اس کے حق میں صفائی پیش کر رہی ہیں تو کہیں اقرارالحسن۔ یہ واقعہ ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔
طیارے کے پر اور انجن پر بیٹھ کر جانے والے افغانی
امریکی طیارہ افغانستان سے واپس جانے لگا تو ڈھیروں افغانی جن کو طالبان کی حکومت سے خوف ہے وہ اس طیارے پر لٹک گئے، کسی کا ہاتھ ملا تو کسی کا بازو، اس وقت بھی لوگ انخلاء کی کوششیں کر رہے ہیں، مگر یوں جہاز کے اوپر کوئی انجن پر چڑھ کر بیٹھ گیا تو کوئی پروں پر، یہ تصویر بہت وائرل ہوئی.