مینار پاکستان لاہور میں ہونے والے واقع کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی رائے سامنے آرہی ہیں۔ جن میں سے کچھ عائشہ کے حق میں ہے اور کچھ ان کی مخالفت میں بول رہے ہیں۔
جبکہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مینار پاکستان میں ہونے والے واقع کی متاثرہ خاتون عائشہ جو کہ خود ایک ٹک ٹکر بھی ہے۔ وہ ایک انٹرویو میں ٹک ٹاک بند کروانے کی بات کررہی ہیں۔
عائشہ کا کہنا ہے کہ، میں لڑکیوں کو کہتی ہوں کہ اپنی عزت کی حفاظت سب سے پہلے کی جائی۔ میں ٹک ٹاک کے حق میں نہیں ہوں۔ اس ایپ کی وجہ وہ خواتین بھی باہر آگئی ہیں جو پہلے گھروں میں بیٹھی ہوئی تھی۔ اس ایپ کی وجہ سے میں نے اتنے لوگوں کی طلاق ہوتے ہوئے دیکھی ہیں۔ لوگوں کی زندگی خراب ہوگئی ہیں۔ اگر میرے پاس طاقت ہو تو میں اس ایپ کو فوراً بند کروا دوں۔
تاہم یہ بات واضح نہیں کہ یہ ویڈیو مینار پاکستان واقعہ سے پہلے کی ہے یا بعد میں انڑویو لیا گیا تھا۔
یاد رہے کے 14 اگست کو مینار پاکستان لاہور میں عائشہ کے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ جس کے بعد 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔