دلہن نے لاکھوں کا جوڑا پہنا ۔۔ مریم نواز کی بہو کا شادی کا جوڑا کتنے لاکھ کا تھا اور اس شاندار شادی میں کون کون شامل تھا؟

image

گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی نکاح کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ن لیگ کے بانی نواز شریف سمیت اسحاق ڈار، سمیت دیگر خصوصی مہمانوں نے شرکت کی۔

جنید صفدر کی والدہ مریم نواز اپنے بیٹے کی شادی میں شریک نہ ہوسکیں تاہم وہ بیٹے کی نکاح کی تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئیں۔

جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ سیف کے تقریبِ نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے کے بعد بہت وائرل ہوئیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہے جیند صفدر نے کالا پینٹ کوٹ زیب تن کیا جبکہ ان کی اہلیہ عائشہ سیف بھی خوبصورت نکاح کا جوڑا زیب تن کی ہوئی ہیں۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق عائشہ سیف خان کا لہنگا معروف بھارتی ڈیزائنر سبیاسچی مکھرجی نے تخلیق کیا ہے۔

بھارتی ڈیزائنر سبیاسچی مکھرجی کے عروسی دلہن کے جوڑوں کی قیمت 2 سے 3 لاکھ سے شروع ہوتی ہے۔ ویڈ بُک ڈاٹ اِن ویب سائٹ کے مطابق سبیاسچی مکھرجی کا ڈیزائن کردہ یہی مذکورہ جوڑا تقریباً 3 لاکھ سے دس لاکھ پاکستانی روپے بنتا ہے۔

نکاح کی تصاویر مریم نواز نے اپنے توئٹر اکاؤنٹ پر بھی شئیر کی ہیں جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا اللّہ ہمیشہ خوش اور آباد رکھے۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنید صفدر کے ساتھ نواز شریف ماسک لگائے بیٹھے ہیں جبکہ بائیں جانب دلہن کے والد سیف الرحمان خان براجمان ہیں۔ اسحاق ڈار بھی نواز شریف کے برابر میں موجود ہیں۔

جنید صفدر کے نکاح کی تقریب لندن کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جہاں دلہا اور دلہن نے نکاح نامے پر دستخط کردیے اور رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ جنید صفدر اور عائشہ سیف کے نکاح نامے پر دستخط کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اس وقت زیر گردش ہے۔

اطلاعات یہ بھی سامنے آئی ہیں کہ ہائیڈ پارک کارنر پر واقع لینز برو ہوٹل میں مریم نواز کے بیٹے جنید کے نکاح کی تقریبات جاری تھی کہ اور اس دوران مظاہرین کی بڑی تعداد ہوٹل کے سامنے پہنچی اور شریف خاندان کے خلاف مظاہرہ کرنا شروع کر دیا۔

جوڑے کی مزید تصاویر دیکھیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US