پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریب لندن میں انجام پائی تھی، جس کی خبر سوشل میڈیا پر کافی چرچہ میں تھی۔
اس شادی میں نواز شریف بھی شریک تھے، جبکہ نواز شریف کے ساتھ ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔
شادی کی تقریب ویسے تو جاری تھی، اور سب جوڑے کو نئی زندگی کی مبارک باد دے رہے تھے۔
لیکن ان سب سوشل میڈیا پر جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ سیف کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی چرچہ میں رہی ہیں۔ انہی میں سے ایک تصویر یہ بھی ہے جس میں جنید موبائل فون میں لگے ہوئے ہیں جبکہ عائشہ کے چہرے کے تاثرات بتا رہے ہیں کہ وہ تھک گئی ہیں۔
اس تصویر میں ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ جنید کے موبائل فون کے بیک کور میں 100 روپے کا نوٹ رکھا ہوا ہے۔ یہ نوٹ عموما پاکستان میں لوگ رکھ لیتے ہیں۔
لیکن اس تصویر میں جنید نے بھی 100 روپے کا نوٹ موبائل فون کے بیک کور میں رکھا ہوا ہے۔