سندھ بھر میں اسکولز کو کب سے کھولنے کی اجازت مل گئی؟

image

چند دن پہلے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سندھ بھر کے اسکول اور کالجوں کو تا حکم ثانی بند رکھا جائے گا۔

جبکہ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے اس اعلان کو مسترد کر دیا تھا۔ تاہم آج وزیر تعلیم سندھ نے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات میں اسکول کھولنے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں اسکولوں اور کالجوں کو 30 اگست سے کھولنے کی اجازت مل گئی ہے۔ تاہم یہ اجازت کورونا وائرس کی شرح کم ہونے سے مشروط ہے۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے والدین اور بچوں کو مسائل کو سامنا رہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسکول چھ دن کھولے جائیں گے۔ اور 30 اگست سے پہلے اسکولز کھلنے پر پابندی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پرائیویٹ اسکولز کے تمام عملے کی ویکسینیشن رپورٹ جمع کرانے کے پابند ہونگے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US