ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ نوزائیدہ بچوں کی آنکھیں پہلے دن نیلی تو کبھی سُرمئی ہوتی ہیں اور پھر آہستہ آہستہ وقت کے ساتھ ساتھ ان کی آنکھوں کی رنگت بدل جاتی ہے۔
نیلی آنکھیں سرمئی یا پھر ہری، اور بھوری آنکھیں کالی یا پھر ہری ہو جاتی ہیں، لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے اور بچوں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کی کیا وجوہات ہیں آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
• آنکھوں کی رنگت کیوں تبدیل ہو جاتی ہے؟
دراصل آنکھوں کی رنگت آنکھوں میں موجود ایک مادے میلانین (جسے امینو ایسڈ بھی کہا جاتا ہے) پر مبنی ہوتا ہے جتنی زیادہ آنکھوں میں یہ مادہ موجود ہوتا ہے اتنی ہی آنکھوں کی رنگت گہری ہوتی جاتی ہے۔
اور اگر میلانین کم ہو تو آنکھوں کی رنگت نیلی یا سرمئی ہوتی ہے، اب بات کرتے ہیں کہ بچوں کی آنکھوں کی رنگت کیوں بدل جاتی ہے۔
شروعات میں تین ماہ تک بچوں کی آنکھیں اگر نیلی ہیں تو 3 ماہ بعد یہ سرمئی یا پھر ہری ہونا شروع ہو جاتی ہیں کیونکہ جیسے جیسے بچے کی آنکھوں میں سورج کی یا پھر کوئی بھی روشنی پڑتی ہے تو ان کی آنکھوں میں میلانین کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔
اور یوں جیسے جیسے بچہ بڑا ہوتا جاتا ہے تو آنکھوں میں میلانین سورج کی شعاعوں اور دیگر روشنیوں کی وجہ سے بڑھتا جاتا ہے اس لئے بچوں کی آنکھوں کی رنگت تبدیل ہو جاتی ہے۔
• جینیاتی خصوصیت کی وجہ سے آنکھوں کی رنگت
لیکن یہ ضروری نہیں کہ ہر بچے کی آنکھوں کا رنگ بدل جائے، کیونکہ اکثر یہ بچوں کو آنکھوں کی رنگت خاندانی ورثے میں ملتی ہے یعنی ان کے جین میں اگر ماں باپ اور دادا دادی کی آنکھوں کی رنگت نیلی ہو تو یہ ممکن ہے کہ بچے کی آنکھوں کا رنگ بھی نیلا ہو اور یہ نیلا ہی رہے۔
• سائنس نے ترقی کر لی مگر احتیاط بھی ضروری ہے
البتہ سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ ا ب لیزر کے زریعے صرف 20 سیکنڈز میں آنکھوں کا میلانین کم کر دیا جاتا ہے اور یوں کسی بھی عمر میں آپ آنکھوں کی رنگت کو اپنی مرضی کے مطابق کروا سکتے ہیں، مگر یاد رہے کہ اس لیزر آپریشن سے آنکھوں کی بینائی کھو دینے کا خدشہ بھی ہوتا ہے۔
اگر آپ کے بچے کی آنکھیں بھی پیدائش کے وقت نیلی یا سرمئی تھیں اور بعد میں ان کا رنگ بدل گیا تو ابھی ہماری ویب کے فیس بک بیج کو لائیک کریں اور کمنٹ میں ہمیں بتائیں کہ اب آپ کے بچے کی آنکھوں کو رنگ کیا ہے۔