خواتین گھر سے باہر جاتے ہوئے اور اہم تقریبات میں میک اپ کا استعمال تو کرتی ہی ہیں لیکن میک اپ سے زیادہ ایک جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ ہے اسکن کئیر۔ اس آرٹیکل میں مشہور میک اپ آرٹسٹ مریم ٹکی کی طرف سے کچھ ایسے مشورے پیش کیے جائیں گے جن سے خواتین صرف پانچ منٹ میں باہر جانے کے لئے تیار ہوسکتی ہیں اور اس کے علاوہ لڑکے اور لڑکیوں دونوں کی اسکن کئیر کے لئے مفید مشورے بھی بتائے جائیں گے۔
گرمیوں میں جلد کا خیال کیسے رکھیں
مریم ٹکی اس سوال کے جواب میں کہتی ہیں کہ سردی ہو یا گرمی اپنی جلد پر سن بلاک کا استعمال ضرور کریں۔ یہاں تک کے میک اپ سے بھی پہلے سن بلاک جلد پر لگائیں اور اس کے بعد چاہے بی بی کریم لگائیں یا کنسیلر اس کے کیمیکلز جلد کو زیادہ نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ اس کے علاوہ آٹھ سے دس گلاس پانی ضرور پئیں تاکہ جلد تروتازہ رہے۔
دھوپ سے رنگ کالا ہوجائے تو یہ ٹوٹکہ آزمائیں
سن ٹین یا دھوپ سے اسکن سیاہ پڑ جانے کے لئے مریم ٹکی نے بتایا کہ عام طور پر خواتین کی جلد دھوپ سے کالی ہوجائے تو وہ اس پر بلیچ لگا لیتی ہیں یہ ایک غلط طریقہ ہے اس کے بجائے ناریل کے پانی کو کیوبز جمانے والی ٹرے میں ڈال کر رکھ دیں اور جب جب اسکن ٹین ہو فوراً چہرے پر لگا لیں اس سے اسکن ٹین بھی کم ہوگا اور جلد پر قدرتی چمک آئے گی۔ اس کے علاوہ ورزش کریں اور چقندر ضرور کھائیں تاکہ خون صاف ہو۔
خواتین صرف بیس منٹ میں تیار ہوسکتی ہیں
مریم ٹکی کہتی ہیں کہ وہ ذاتی طور پر کیکی میک اپ کے خلاف ہیں اور اگر لڑکیاں شروع سے ہی جلد پر توجہ دیں اور میک اپ کرتے ہوئے بار بار میک اپ لگانے اور مٹانے سے گریز کریں تو وہ بیس منٹ میں بھی تیار ہوسکتی
دلہن کو کیسا میک اپ کروانا چاہئیے؟
دلہن کے میک اپ کے لئے بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لڑکیاں کسی کی بھی تصویر لے کے آجاتی ہیں اور کہتی ہیں ہمیں بھی اپنی شادی میں ایسا ہی لک چاہئیے جب کہ سب کا ناک نقشہ اور رنگت الگ ہوتی ہے اس بات کو سمجھیں کے اگر ایک چیز کسی اور پر سوٹ کررہی ہے تو ضروری نہیں کہ آپ پر بھی کرے۔ اگر آپ خود سے میک اپ کا فیصلہ نہیں کرپارہیں تو اپنے آرٹسٹ پر بھروسہ کریں کیونکہ کوئی بھی اپنا نام خراب نہیں کنا چاہتا آپ کا آرٹسٹ آپ کو وہی لک دے گا جو آپ پر سوٹ کررہا ہوگا۔
منہ دھلتے ہی دلہن کا چہرہ بدل جاتا ہے کیونکہ ۔۔۔
اکثر شادی کی تقریب میں دلہن جیسی لگ رہی ہوتی ہے اس کے اگلے دن منہ دھونے کے بعد چہرہ بالکل بدلا ہوا محسوس ہوتا ہے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم ٹکی نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر شروع سے ہی جلد کا خیال رکھا جائے تو ایسا نہیں ہوتا۔ مریم کا کہنا ہے کہ لڑکیاں تو اپنی جلد کے بارے میں حساس ہوتی ہیں لیکن لڑکوں کو بھی چاہئیے کہ اپنا خیال رکھیں پانی زیادہ پئیں، ورزش کریں، سن بلاک لگائیں اور سگریٹ نوشی ترک کردیں کیونکہ یہ جلد کو تباہ کرنے والی عادت ہے۔