کیا ریمبو پی سی بی کے نئے چیرمین ہونگے؟

image

پچھلے کچھ عرصہ سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی غیر مطمئن رہی ہے۔ اس بنا پر وزیر اعظم عمران خان جو کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سرپرست بھی ہیں۔ ان کو عوام کی طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔

خبر کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کی مدت ملازمت میں وزیر اعظم کا توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق عمران خان احسان مانی کی کارکردگی سے نا خوش ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے نئے چیرمین کے مضبوط امیدوار سابق کپتان رمیز راجہ ہیں۔ تاہم آج کسی وقت بھی نئے چیرمین کا اعلان کیا جانے کا امکان ہے۔

رمیز راجہ کون ہیں:

59 سالہ رمیز راجہ کا تعلق پاکستانی شہر فیصل آباد سے ہے۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے 57 ٹیسٹ اور 198 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔ رمیز راجہ کے ریمبو کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ جبکہ وہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کمنٹری کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ رمیز راجہ 1992 میں ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

تاہم پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کی مدت ملازمت 28 اگست کو ختم ہوگی۔ انہیں 2018 میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیرمین تعینات کیا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US