کروڑوں کے تحفے ملتے ہیں ۔۔ ملکہ الزبتھ کی سالگرہ سال میں 2 مرتبہ کیوں منائی جاتی ہے؟ جانیئے ان کو ملنے والے دنیا کے مہنگے ترین تحفوں کی قیمت

image

ملکہ الزبتھ برطانیہ کی وہ واحد ملکہ ہیں جن کی سالگرہ سال میں دو مرتبہ منائی جاتی ہے، یہی نہیں بلکہ ان کی سالگرہ پر پورے برطانیہ میں خوب جوش و خروش کے ساتھ جشن منایا جاتا ہے اور قومی چھٹی بھی ہوتی ہے۔

لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر ملکہ برطانیہ الزبتھ کی سالگرہ سال میں دو مرتبہ کیوں منائی جاتی ہے، آئیے ہم آپ کو اس کی حقیقت اور اس حوالے سے چند باتیں بتاتے ہیں۔

ملکہ الزبتھ کی سالگرہ سال میں 2 مرتبہ کیوں منائی جاتی ہے؟

دراصل جارج دوئم کے دور سن 1748 میں انگلینڈ کی ملکہ کی پیدائش کو دو مرتبہ منانے کی روایت پڑی تھی، ایک مرتبہ سرکاری طور پر پورے ملک میں ملکہ کی سالگرہ کا دن منایا جاتا ہے جبکہ ایک ان کی پیدائش کا اصل دن ہوتا ہے۔

ملکہ کی سالگرہ خزاں کے اواخر میں تھی اور موسم ان کے اعزاز میں بڑے، عوامی جشن کے لیے موزوں نہیں تھا، اسی وجہ سے موسم گرما میں ملکہ کی سرکاری سالگرہ کی تقریبات کو ’رنگوں کی پریڈ‘ کے ساتھ ملا دیا گیا، جو بنیادی طور پر ایک فوجی تقریب ہے۔

ملکہ کی دوسری سالگرہ، جسے ان کی ’سرکاری سالگرہ‘ کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے، عام طور پر جون کے دوسرے ہفتے کو منائی جاتی ہے۔

• اصل تاریخِ پیدائش

ملکہ الزبتھ 21 اپریل 1926 کو پیدا ہوئیں، جو کہ ان کی اصل تاریخِ پیدائش ہے۔

ملکہ الزبتھ کی سالگرہ کیسے منائی جاتی ہے؟

اس موقع پر رنگوں کی پریڈ ہوتی ہے، جس میں 1400 سے زیادہ فوجی، 200 گھوڑے اور 400 موسیقاروں پر مشتمل ہوتی ہے، بکنگھم پیلس سے دی مال کے راستے ہارس پریڈ تک ہوتی ہے۔

شاہی کنبہ کے افراد گھوڑوں اور گاڑیوں پر سوار ہو کر پریڈ میں حصہ لیتے ہیں۔

پریڈ کا اختتام رائل ایئر فورس (اے آر ایف) کے طیاروں کی پرواز سے ہوتا ہے، ملکہ اور شاہی خاندان کے افراد بکنگھم پیلس کی بالکونی سے ہوائی جہاز کا شو دیکھتے ہیں۔

• ملکہ کو سالگرہ پر ملنے والے مہنگے ترین تحائف

اب اگر بات کی جائے ملکہ الزبتھ کو ملنے والے تحفے تحائف کی تو انہیں بےشمار اور بہت مہنگے تحائف ملتے ہیں مگر انہیں کیا تحائف ملے ہیں وہ یہ بات لوگوں کے ساتھ کبھی شئیر نہیں کرتیں، البتہ جب الزبتھ 18 سال کی تھیں تو انہیں ان کے والد کی جانب سے ان کی سالگرہ پر اس وقت کا دنیا کا مہنگا ترین کُتا تحفے میں دیا گیا تھا جس کی قیمت لاکھوں ڈالر تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US