اب پاکستانیوں کو کن شرائط پر دبئی کا سیاحتی ویزا ملے گا؟

image

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث مختلف ممالک نے سفری پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ مگر متحدہ عرب امارات نے سیاحتی ویزے کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو سیاحتی ویزا پر ملک میں آنے کی اجازت دے دی ہے۔ جن ممالک کے شہریوں کو سیاحتی ویزا جاری کیا جائے گا، ان میں پاکستان، بھارت، نیپال، نائجیریا، یوگنڈا اور سری لنکا کے شہری شامل ہیں۔

پاکستانیوں کو روانگی سے 48 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ منفی آنا لازمی ہونا چاہیے۔ تاہم پی سی آر ٹیسٹ کے حوالے سے ہر ملک کیلئے شرائط مختلف ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US