بس ہے یا عمارت ۔۔ 5 ایسی تصاویر کون سی ہیں جو آپ کو بھی بیوقوف بنا سکتی ہیں؟

image

انٹرنیٹ پر ہزاروں کی تعداد میں آنکھوں کو دھوکہ دینے والی تصاویر زیر گردش رہتی ہیں جو ایک بار دیکھنے میں سمجھ نہیں آتیں بلکہ انہیں سمجھنے کے لیے کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ تیز آنکھوں والے افراد بھی ان تصاویر کو سمجھ نہیں پاتے۔

ویسے ہی آج ہم 5 تصاویر لے کر حاضر ہوئے ہیں جو باآسانی لوگوں کو بیوقوف بنا سکتی ہیں۔

آیئے نظر ڈالتے ہیں۔

1- بچی کے ہاتھ یا اس کی ماں کے؟

بظاہر تو اس تصویر میں ایسا ہی کچھ نظر آرہا ہے کہ بچی کے ہاتھ کسی بڑی عورت کے ہاتھ جتنے ہیں۔ لیکن یہ صرف آنکھوں کا دھوکہ ہے۔ دراصل ماں اپنی بچی کے پیچھے ہے اور بچی کو آگے ہینگ کیا ہوا ہے۔

2- عمارت جتنی ٹرام

ہانک کانگ میں لی گئی ایک منفرد تصویر، عمارت جتنی سائز کی ٹرام جس نے لوگوں کے دماغ گھما دیے۔ کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ ٹرام کتنی منزلہ ہوگی؟در حقیقت پیچھے موجود عمارت اور سڑک پر چلتی ٹرام کا رنگ بالکل ایک جیسا لگ رہا ہے جس سے یوں ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرام عمارت جتنی وسیع ہے۔

3- سوتا ہوا شخص

اس تصویر کو سمجھنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے کیونکہ تصویر میں موجود آدمی اور اس کا سر کافی مختلف دکھائی دے رہے ہیں، ممکن ہے کہ اس تصویر میں دو لوگ موجود ہوں مگر دماغ اس تصویر کو ٹھیک طرح پڑھ نہیں پا رہا۔

4- درخت کے تنے سے چپکا ٹیبلٹ

تصویر میں موجود ٹیبلٹ درخت کے تنے سے چپکا ہوا ہے۔ تصویر میں کچھ تو گڑ بڑ موجود ہے۔ آپ جواب دیجیے کہ تصویر کی حقیقت کیا ہے؟

5- بلی کی ایک ٹانگ غائب

مذکورہ تصویر میں موجود بلی کی ایک ٹانگ غائب ہوگئی ؟ یہ تصویر کسی کے بھی دماغ کو الجھن میں ڈال سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US