کراچی کے ساحل پر پھنسے جہاز ہینگ ٹونگ کو نکالنے کا عمل کہی دنوں سے جاری ہے۔ جبکہ جہاز کو نکالنے کیلئے کہی طریقہ کار اختیار کیے گئے لیکن اب تک کوئی کامیابی حاصل نہ ہوسکی تھی۔
لیکن شپنگ ایجنٹ کپٹن عاصم اقبال کا کہنا ہے کہ آج ہی ہم کوئی بڑی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس امید کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ موسم اور سمندری لہریں بہتر ہیں اور اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ بحری جہاز کو نکال لیا جائے۔
جبکہ ہینگ ٹونگ کو نکالنے کیلئے کرین بردار کشتی جو کہ ریسکیو آپریشن کے دوران پھنس گئی تھی، اس کو نکال لیا گیا ہے۔ کپٹن عاصم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ بارج سے جہاز کو 400 میٹر سمندر میں کھینچا جائے گا اور 400 میٹر کے بعد بحری جہاز کو ہارمنی ٹگ بوٹ کے ذریعے سے کھینچا جائے گا۔