جہاز آیا اور بلڈنگ سے ٹکرا گیا ۔۔ خطرناک حادثہ جس نے ہزاروں لوگوں کی جان لے لی، سانحہ نائن الیون کے ہولناک مناظر دیکھیے اس ویڈیو میں

image

سانحہ 9/11 دنیا کی تاریخ کا ایک ایسا افسوسناک واقعہ ہے جسے آج بھی یاد کیا جاتا ہے اور اس واقعے کو آنے والے کئی برسوں تک یاد رکھا جائے گا۔

یقینا وہ منظر کسی قیامت سے کم نہیں ہوگا جب نائن الیون کے واقعہ میں لوگوں نے اپنے پیاروں کو ہمیشہ کے لیے کھو دیا تھا۔یقینا وہ آج بھی اُس المناک واقعے کا سوچ کر مایوس ہوجاتے ہوں گے۔

21 سال قبل نیویارک میں منگل کی صبح لوگوں کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا تھا۔ تاریخ بدلنے والے اس واقعے نے دنیا میں کئی تبدیلیاں پیدا کردی ہیں جن کے اثرات آج تک ہمیں دیکھنے کو ملتے ہیں۔

نائن الیون کے 102 منٹ میں کیا کچھ ہوا؟

نیویارک کے معروف ٹوئن ٹاور سے دو جہاز ٹکرائے تھے جس کے بعد بلڈنگ سے چدت کا دھواں اٹھنے لگا تھا۔ ابتدائی طور پر اسے ایک حادثہ تصور کیا گیا تھا اور اس کے مناظر دنیا بھر میں نشر کیے جا رہے تھے کہ اچانک دوسرا طیارہ آکر ورلڈ ٹریڈ سینٹر سے ٹکرایا۔

واقعے کے بعد لوگوں کے چہروں پر اتنا خوف تھا کہ وہ بار بار عمارت کی جانب دیکھ رہے تھے اور ہر جانب چیخم پکار کا سماء تھا۔

اس وقت امریکہ کے صدر جارج بش ہوتے ہیں اور جب یہ سانحہ پیش آتا ہے اس وقت وہ ایک اسکول کے دورے پر ہوتے ہیں اور اس وقت انہیں نائن الیون واقعے کی خبر سے مطلع کیا جاتا ہے۔

دو طیارے گرنے کے بعد صبح 9 بج 37 منٹ پر کر تیسرا طیارہ واشنگٹن ڈی سی میں جاکر گرتا ہے ، اس کا ٹرکٹ پینٹاگون ہوتا ہے یعنی امریکی دفاع کا مرکز۔ پھر امریکی شہر پیسلوینیا میں چوتھا طیارہ گرتا ہے۔ کل چار طیارے نائن الیون کے 102 منٹوں میں گرتے ہیں۔

ٹاور کو خالی کروانے کی بہت کوششیں کی جاتی ہیں مگر کچھ لوگ اندر پھنس جاتے ہیں۔ ایک خاتون نے اس وقت اپنا آنکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ میں نے لوگوں کو بلڈنگ کی کھڑکیوں سے چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا ہے۔ ایک اور خاتون شہری کا کہنا تھا کہ میری بہن بھی اسی بلڈنگ کے اندر موجود ہے اور معلوم نہیں کہ وہ زندہ ہے بھی یا نہیں۔

ادھر نیویارک میں دو میں سے ایک ٹاور گر جاتا ہے بعد ازاں کچھ دیر بعد ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی دوسرا ٹاور بھی گر جاتا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق دو گھنٹوں سے کم وقت میں تقریبا تین ہزار افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔ حملہ آور شدت پسند تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھتے تھے۔

القاعدہ نے طیاروں کو یرگمال بنا کر انہیں بطور میزائل کے استعمال کیا تھا۔ ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملوں میں 2606 افراد موت کی نیند دلا دیے گئے تھے۔

125 افراد پینٹاگون میں مارے گئے تھے جبکہ چاروں طیاروں میں 246 مسافر اور عملے کے ارکان جاں بحق ہوجاتے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں کا تعلق 77 مختلف ممالک سے بتایا جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US