کیا آپ نے کبھی ایسا دیکھا یا سنا ہے کہ کسی جانور کے پیٹ سے قدیم زمانے کی چزیں نکلی ہوں، یہ بات سننے میں بڑی عجیب لگتی ہے کیونکہ قدیم زمانے کی نواردات تو کسی میوزیم میں رکھی جاتی ہیں۔
لیکن امیریکہ میں موجود ایک جنگلی حیات کے پیٹ سے پرانے دور کی قیمتی چیزیں برآمد ہوئی ہیں۔ جی ہاں ! امریکا میں مگر مچھ کے پیٹ سے چھ ہزار سال پرانے نوادرات کی برآمدگی ہوئی جس نے سوشل میڈیا صارفین کو دنگ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میسسپی میں شین اسمتھ نامی ایک شکاری نے جھیل سے 13 فٹ بڑے مگرمچھ کو پکڑا جس کے پیٹ سے 5 ہزار سے 6 ہزار سال پرانی قدیم اشیاء نکلیں جو ممکنہ طور پر اس وقت کے مقامی امریکی استعمال کرتے تھے۔
جان ہملٹن نامی ایک اور شکاری نے مگرمچھ کو پکڑنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور کہا کہ شروعات میں مجھے لگا کہ کسی نے مگر مچھ کو تیر مارا ہے لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ ماہر آثار قدیمہ نے بتایا کہ ’اس مگر کو کسی نے تیر نہیں مارا بلکہ نے چھ ہزار سال قدیم نوادرات نگل لیے ہیں۔
اس لمبے مگر مچھ کی تصاویر سوشل میڈیا کافی وائرل ہورہی ہیں۔