موٹر سائیکل سوار چلتی بس سے ٹکرا کر اس کے نیچے آگیا پھر اس کے ساتھ کیا ہوا ؟ ویڈیو نے لوگوں کے دل دہلا دیے

image

انٹرنیٹ پر آئے روز دنیا بھر میں پیش آنے والے سنگین حادثات کی ویڈیوز منظر عام پر آتی رہتی ہیں جس کو دیکھ کر دل دہل جاتے ہیں۔

بہت سے افراد کار ، موٹر بائیک اور دیگر طرح سے حادثات کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔

اب ایک اور حادثے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیے۔

انڈیا کی ریاست گجرات میں موٹر سائیکل سوار کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔

حادثہ گجرات کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر شہر داہود میں پیش آیا، موٹر سائیکل سوار بس کی زد میں آکر معجزانہ طور پر بچ نکلا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نے جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس کے آگے سے نکلنے کی کوشش کی اس دوران وہ بس کی ٹکر کھا کر نیچے گر جاتا ہے۔

ڈرائیور نے فوری بریک لگا کر بس روک لی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار بس کے نیچے سے نکل رہا ہے اور حادثہ دیکھ کر رکنے والے دوسرے افراد اس کی خیریت دریافت کررہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts