سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس پر آئے روز نئی، حیرت انگیز اور مختلف اقسام کی دل دہلا دینے والی ویڈیوز منظرعام پر آتی رہتی ہیں جو صارفین کی خاص توجہ کا مرکز بنتی ہیں۔
اب ایک ایسی ہی حیران کن ویڈیو سامنے آئی ہے جو بہت وائرل ہو رہی ہے، جسے دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی ہکا بکا رہ گئے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک بچی فلمی ہیرو اسپائیڈر مین کی طرح چند سیکنڈز میں دیوار پر چڑھ گئی جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 5 سالہ بچی بغیر کسی سہارے کے دیوار پڑ چڑھ رہی ہے، بچی ہاتھوں اور پیروں کی مدد سے کمرے کی اونچی دیوار
پر چڑھی۔
کمسن بچی کی ویڈیو کو فیملی کے ایک فرد نے کیمرے میں قید کرلیا اور اسے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ’اسپائیڈر گرل‘ کے نام سے شیئر کیا۔
مذکورہ ویڈیو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل بھی ایک 7 سالہ بچہ جس کا تعلق کانپور سے ہے ، دیوار پر اسپائیڈر مین کی طرح چڑھ جاتا ہے، بچے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر بھرپور وائرل ہوئی تھی۔