صرف 1 کتے کیلئے پورا بزنس کلاس بک کروا دیا۔ ۔ جانیے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کیلئے مالک کے کتنے روپے خرچ ہوگئے؟

image

پالتو جانور رکھنے والے اکثر افراد اپنے جانوروں کو بڑے ناز و نخرے سے پالتے ہیں۔ بہترین غذا سمیت ان کے آرام کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا، جب ایک کتے کے مالک نے اپنے پالتو جانور کیلئے ائیر انڈیا کی فلائٹ کا پورا بزنس کلاس کیبن بک کروالیا۔

تفصیلات کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ ایک کتے کے مالک نے اپنے پالتو جانور کے لیے ایئر انڈیا کی فلائٹ کا پورا بزنس کلاس کیبن بک کرایا، ایئر انڈیا اے 320 طیارے کے جے کلاس کیبن میں 12 نشستیں ہیں، جس پر پالتو کتے نے عیش و آرام کے ساتھ سفر کیا۔

جبکہ رپورٹ کے مطابق کتے کے مالک نے اپنے پالتو جانور کے آرام دہ سفر کیلئے ڈھائی لاکھ بھارتی روپے سے زائد کی خطیر رقم خرچ کر ڈالی، جو کہ پاکستانی 5 لاکھ روپے سے زائد رقم بنتی ہے۔

اس کے علاوہ ائیر انڈیا کی فلائٹ پر پالتو جانور پہلے بھی سفر کر چکے ہیں، تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پالتو جانور کیلئے پورا بزنس کلاس کیبن بک کروایا گیا ہو۔

واضح رہے کہ ائیر انڈیا واحد انڈین ائیر لائن ہے جو مسافروں کے کیبن میں گھریلو جانوروں کو سفر کی اجازت دیتا ہے۔ جبکہ قانون کے مطابق ائیر انڈیا کی ایک فلائٹ میں دو پالتو جانوروں کو جانے کی اجازت ہوتی ہے۔

تاہم پچھلے سال جون تک ستمبر کے درمیان ائیر انڈیا نے 2 ہزار سے زائد گھریلو پالتو جانوروں کو اپنی فلائٹ میں سفر کروایا تھا۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts