شادی سے پہلے لڑکی کو گنجا ہونا پڑتا ہے ۔۔ جانیے اس قبیلے کے بارے میں حیران کن باتیں جو آپ کو بھی چونکا دیں گی

image

شادی ایک ایسا بندھن ہے جو دو افراد کے درمیان طے پاتا ہے۔ دنیا کے مختلف حصوں میں شادی کرنے اور اس میں ہونے والی رسومات مختلف انداز سے نبھائی جاتی ہیں، لہٰذا ہر مذہب اور ملک میں مختلف رسومات کی ادائیگی کی جاتی ہے۔

شادی کی رسومات کے حوالے سے بات کی جارہی ہے تو کیا آپ نے کبھی ایسی رسم سے متعلق سنا یا دیکھا ہے جس میں شادی سے پہلے دلہن کو اپنے سر کے بال منڈوانے پڑتے ہیں؟ جی ہاں یہ رسم حقیقت میں نبھائی جاتی ہے۔ ​

یہ عجیب و غریب رسم افریقا کے ملک ایتھوپیا اور صومالیہ کے وسط میں واقعے بورانا کے قبیلے میں ادا کی جاتی ہے۔ بورونا قبیلے میں مجموعی طور پر صرف 500 رہتے ہیں۔

اس رسم کے حوالے سے ایک اہم بات یہ بھی سامنے آتی ہے کہ بورانا قبیلے کی لڑکیوں کو صرف شادی سے قبل ہی بال بڑھانے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے، شادی سے پہلے لڑکیوں کو اچھا دلہا حاصل کرنے کیلئے گنجا ہونا قبیلے کی رسم کا لازمی حصہ ہے۔ مانا جاتا ہے کہ اگر وہ اپنا سر منڈوائیں گی تو انہیں ایک اچھا شوہر نصیب ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اور گیر معمولی بات بورانا قبیلے سے متعلق منظر عام آئی ہےوہ یہ کہ وہاں کے لوگ تصویریں بنوانے کو برا سمجھتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ تصاویر بنوانے سے ان کے جسم میں خون کی کمی واقع ہوجاتی ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts