بچوں کی پیدائش خوشی کا باعث بنتی ہے مگر جب یہ پیدائش کے فوری بعد دنیا سے رخصت ہو جائیں تو یہ مذید تکلیفوں کی گھڑی ہوتی ہے، ماں اور باپ جو اتنے ماہ خوشیوں کا انتظار کرتے ہیں، اتنی تکلیفیں جھیلتے ہیں اور پھر وہ خوشیاں ماند پڑجاتی ہیں۔
ایسا ہی ریاست آندھرا پردیش میں بھارتی خاتون کے ہاں واقعہ پیش آیا تھا، ان کی جڑواں بیٹیاں 15 ستمبر 2019 کو کشتی حادثے میں دنیا سے چل بسی تھیں۔
لیکن اس سال 15 ستمبر 2021 کو ان کے ہاں دوبارہ 2 جڑواں بیٹیوں کی پیدائش ہوگئی۔
بھاگیا لکشمی نامی خاتون کہتی ہیں کہ:
''
2 جڑواں بیٹیوں کو کھونا ایک بہت بڑا صدمہ تھا جن کو میں نے بہت مشکل سے پایا تھا، میری زندگی ختم ہو کر رہ گئی تھی، مجھے نہیں آیا تھا سمجھ کہ کیا معاملہ ہوا میرے ساتھ ایک حادثے نے جہاں اری امیدیں ختم کردی تھیں وہیں میرے شوہر نے میرا ساتھ دیا اور اب ہم شکرگزار ہیں کہ ہمیں دوبارہ بیٹیاں مل گئیں۔
''
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق:
''
پہلی مرتبہ کی پریگنینسی کے بعد لکشمی کے دوبارہ ماں بننے کی کوئی امید نہ تھی البتہ یہ جوڑہ پچھلے سال سے فرٹیلیٹی سینٹر سے رابطہ کر رہا تھا اور اب ان کے ہاں آئی وی ایم ایف پراسیس کے ذریعے بچیون کی پیداش ہوگئی۔ بچیاں بالکل ٹھیک ہیں ، صحت مند ہیں۔ ان کا وزن 1.6 اور 1.9 کلو گرام ہے۔
''